ہم بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم راستباز ہیں کیونکہ ہمارے سب گناہ یسوع پر رکھے گئے تھے اور کیونکہ ہم سب کے گناہوں کیلئے اُس کی عدالت ہوئی اور وہ مصلوب ہُوا۔ رومیوں ۶باب ہمیں ایمان کے وسیلہ نجات اور راستبازی کی عملی زندگی دونوں کی تعلیم دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے، ” پس ہم کیا کہیں؟ کیا گناہ کرتے رہیں تاکہ فضل زیادہ ہو “ (رومیوں ۶:۱)۔وہ پچھلی عبارت میں کہتا ہے،” اور بیچ میں شریعت آموجود ہوئی تاکہ گناہ زیادہ ہو جائے مگر جہاں گناہ زیادہ ہوُا وہاں فضل اُس سے بھی نہایت زیادہ ہوُا۔ تاکہ جس طرح گناہ نے موت کے سبب سے بادشاہی کی اُسی طرح فضل بھی ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی کیلئے راستبازی کے ذریعے سے بادشاہی کرے “ (رومیوں۵:۲۰۔۲۱)۔ دنیا کے گناہ خدا کی محبت اور راستبازی سے بڑھ کر نہیں ہو سکتے، تاہم یہ مُردہ ہو سکتے ہیں۔ ہمارے گناہ حقیقی کلام پر ایمان لانے کے وسیلہ خدا کی محبت اور راستبازی کے ذریعے مٹائے جا چکے تھے۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35
آئیں شریعت کے متعلق بات کرتے ہیں۔ پولوس رسول نے اُن یہودیوں سے کہا جو شریعت پر تکیہ کرتے تھے۔” پس اے الزام لگانے...
پولوس نے فرمایا کہ لوگوں کی بے وفائی خدا کی وفاداری کو باطل نہیں کر سکتی۔ باب ۲سے اِسی نقطہ پر اپنی بحث کو...
آئیں پہلے رومیوں ١:١-۷ کا مطالعہ کریں، ” پولوس کی طرف سے جو یسوع مسیح کا بندہ ہے اور رسول ہونے کیلئے بلایا گیا...